اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک صدارتی حکم نامے پر دستخط کرکے ملک کے تمام شہریوں کو سرخ ڈیزل استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ یہ ڈیزل ٹیکس سے مستثنیٰ ہوتا ہے اور عام طور پر زرعی مشینری میں استعمال کیا جاتا ہے۔
ٹرمپ کا یہ اقدام ایران کے خلاف جنگ اور آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث ایندھن، خصوصاً ڈیزل کی قیمتوں میں شدید اضافے کے بعد سامنے آیا ہے۔ امریکہ میں وسط مدتی انتخابات میں چند ہفتے باقی ہیں۔
اس سے قبل سرخ ڈیزل کے استعمال کی اجازت صرف ہموار سڑکوں سے باہر مخصوص مقامات پر تھی، جبکہ اس کی خریداری ٹیکس سے مستثنیٰ تھی۔
گزشتہ چند ہفتوں کے دوران امریکہ میں ڈیزل کی قیمت فی گیلن 6 ڈالر کی ریکارڈ سطح سے تجاوز کر چکی ہے۔
آپ کا تبصرہ